پاکستان تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کہ فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(  آن لائن۔ 16 جولائی2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کہ فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مخصوص نشستوں کے لئے دئیے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے مخصوص نشستوں کے لئے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی۔
بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات بھی ہیں۔نئے نام پارٹی قیادت ہی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے۔بیرسٹر گوہر کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لئے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کردی۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی کرینگے۔

Leave a Comment