پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت کر دی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ 2015ء سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی۔
بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ “ایڈہاک ازم” “آزادعدلیہ” کیلئے متعصب ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے دوران ایک ساتھ 4 ججز کی ایڈہاک تقرری غیر ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا بلکہ پوری سپریم کورٹ اور اس کے ججز پر سمجھوتہ ہوگا، خدشہ ہے اس اقدام کا مقصدمخصوص نشستوں اور پارٹی کو تسلیم کیا جانا روکنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔